Untitled Document

My Diary

Duniyan Ki Khobsorat Tameer

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبوی شریف ﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ہے، ذرا پڑہیں اور اپنے دِلوں کو عشق نبی ﷺ سے منوّر کریں۔
ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کا اِرادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع و عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انہیں عمارت سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ہیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ہر علم کے مانے ہوئے لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔
سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطرافِ عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا، اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ہوا جس کی نظیر مشکل ہے، خلیفۂِ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا، شہر میں آیا اور ہر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذہین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھائے کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے، اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظِ قرآن اور شہسوار بنائے گی، دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال تک جاری رہا، 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتا تھے بلکہ ہر شخص حافظِ قرآن اور با عمل مسلمان بھی تھا، یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے، اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوائیں، تختے حاصل کیے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا، یہ سارا سامان نبی کریم ﷺ کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیے مدینہ طیّبہ سے دور ایک بستی بسائی گئی تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ہو، نبی کریم ﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کسی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا، ماہرین کو حکم تھا کہ ہر شخص کام کے دوران با وضو رہے اور درود شریف اور تلاوتِ قرآن میں مشغول رہے، ہجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جائے، ستون لگائے گئے کہ ریاض الجنة اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے، یہ کام پندرہ سال تک چلتا رہا اور تاریخِ عالم گواہ ہے کہ ای
Razvi Network
HUZOOR ALLAMA MAULANA HUSSAIN AHMED RAZVI RAHMATULLAH ALYH
RAZVI TOWER

JALLEY. PO. JALLEY,

DIST. DARBHANGA - 847302,

BIHAR, INDIA.

Phone : (+91) 709 697 8786

GET IN TOUCH
Phone : (+91) 787 857 4416, (+91) 760 080 3310
Email : topintown11@gmail.com
Available Now in Android
Google Play

Social App of Razvi Network. Share information with attractive picture gallery, Youtube Video, Audio, Books.