سِيرَتِ مُصطفىٰ صَلَّى اللّٰهُ تَعَالىٰ عَلَيهِ وَسَلَّم: 🌹
👑 تِيرَہوِيں قِسط 👑
🔎 حَضرَت یُوسُف عَلَيهِ السَّلام پر فَضِیلَت:
💡 آنحَضرَت صَلَّى اللّٰهُ تَعَالىٰ عَلَيهِ وَسَلَّم کو بَوُجُوہِ ذِیل حَضرَت یُوسُف عَلَيهِ السَّلام پر بھی فَضِیلَت حَاصِل ہے۔
✴ (1) حَضرَت يُوسُف عَلَيهِ السَّلام کو تَاوِیلِ اَحَادِیث و تَعبِیرِ خَواب کا عِلم دیا گیا:
"وَکَذٰلِكَ یَجْتَبِیْكَ رَبّكَ وَیُعَلّمَكَ مِنْ تَأوَیْلِ الْاَحَادِیْث"
(📖 یُوسُف۔ ع ۱)
✳ اور آنحَضرَت صَلَّى اللّٰهُ تَعَالىٰ عَلَيهِ وَسَلَّم کے غُلاموں کو تَحصِیلِ موَاریث و تفسیرِ کِتاب کا عِلم دیا گیا:
"ثُمَّ اَوْرَثنَا الْکِتٰبَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا"
(📖 فَاطِر۔ ع ۴)
✴ (2) حَضرَت يُوسُف عَلَيهِ السَّلام کو تَختِ مِصر پر بِٹھایا گیا:
"وَکَذٰلِكَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِیْ الْاَرْضِ"
(📖 یُوسُف۔ ع ۳)
✳ اور آنحَضرَت صَلَّى اللّٰهُ تَعَالىٰ عَلَيهِ وَسَلَّم کے غُلاموں کو تَختِ جَنَّت كا وَعدَه فرمايا گیا:
"وَاِذَا رَأیْتِ ثَمَّ رَأیْتَ نَعِیْماً وَّ مُلْکًا کَبِیْرًا"
(📖 اَلدَّھر ع ۱)
✴ (3) حَضرَت يُوسُف عَلَيهِ السَّلام کو ایسا جَمَال دیا گیا کہ مِصر کی عَورتوں نے غَلبَۂ شَوق سے اپنے ہاتھ کاٹ لیے:
"وَقَطَّعْنَ اَیْدِیَھُنَّ وَ قُلْنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا ھٰذَا بَشَرًا"
(📖 یُوسُف۔ ع ۴)
✳ اور آنحَضرَت صَلَّى اللّٰهُ تَعَالىٰ عَلَيهِ وَسَلَّم کو ایسا کمال دیا گیا کہ ہزاروں کُفَّار نے غَلبَۂ اِشتِیَاق سے اپنے زُنَّار کاٹ ديئے:
"وَرَأیْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًا"
(📖 اَلنَّصر)
✴ (4) حَضر&